ڈوڈہ پولیس نے چھین جھپٹ کے معاملے کو چند گھنٹوں کے اندر حل کیا۔
جموں, 26 فروری (ہ س) ضلع ڈوڈہ میں پیش آئے چھین جھپٹ کے ایک واقعے کو پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مسروقہ رقم و بینک پاس بک برآمد کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق شفیقہ بیگم سکنہ چرالہ، تحصیل چرالہ نے تھانہ ڈوڈہ میں شک
ڈوڈہ پولیس نے چھین جھپٹ کے معاملے کو چند گھنٹوں کے اندر حل کیا۔


جموں, 26 فروری (ہ س) ضلع ڈوڈہ میں پیش آئے چھین جھپٹ کے ایک واقعے کو پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مسروقہ رقم و بینک پاس بک برآمد کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق شفیقہ بیگم سکنہ چرالہ، تحصیل چرالہ نے تھانہ ڈوڈہ میں شکایت درج کرائی کہ منگل کے روز دوپہر تقریباً 12 بج کر 15 منٹ پر کلاک ٹاور کے قریب ایک نامعلوم شخص نے ان کا پرس چھین لیا، جس میں 3500 روپے نقد اور جموں و کشمیر بینک کی پاس بک موجود تھی۔

شکایت موصول ہونے پر تھانہ ڈوڈہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی گئیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈوڈہ کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی نگرانی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہیڈکوارٹر اور ایس ایچ او ڈوڈہ کر رہے تھے۔تحقیقات کے دوران تکنیکی شواہد اور مقامی معلومات کی بنیاد پر ملزم کی شناخت سمیر احمد ولد شوکت علی سکنہ اکرم آباد کے طور پر ہوئی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں اس کی نشاندہی پر درگا نگر سے 3500 روپے نقد اور بینک پاس بک برآمد کر لی گئی۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande