
ممبئی ، 26 فروری (ہ س)۔ ریاستی جرائم تفتیشی محکمہ (سی آئی ڈی) نے جمعرات کو واضح کیا کہ سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں ہوئی موت کی تفتیش ہر ممکن زاویے سے کی جا رہی ہے اور کسی بھی امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا رہا۔ یہ جانکاری سی آئی ڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس سنیل رام چندر نے ایک پریس کانفرنس میں دی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے پیچھے سازش، لاپروائی یا کسی قسم کی مجرمانہ کارروائی جیسے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش دیگر تحقیقاتی ایجنسیاں بھی کر رہی ہیں، جبکہ سی بی آئی کو بھی اس سلسلے میں خط لکھا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی پی نے کہا کہ حادثے کی تکنیکی جانچ الگ سے جاری ہے اور اس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد اسے سی آئی ڈی کی تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔ تمام تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اگر کسی سازش یا جرم کے شواہد سامنے آتے ہیں تو سی آئی ڈی عدالت میں مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی آئی ڈی کی تفتیش درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ پونے اور ممبئی کے افسران پر مشتمل بڑی ٹیم اس کیس کی چھان بین کر رہی ہے جو مناسب رفتار اور مؤثر نگرانی میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے شواہد سامنے آئیں گے ویسے ویسے اہم نتائج بھی سامنے آئیں گے اور اس کے بعد تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیںہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے