سابق وزیر پورنماسی رام کے انتقال پروزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت
سابق وزیر پورنماسی رام کے انتقال پروزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیتپٹنہ، 26 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سابق وزیر پورنماسی رام کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورنماسی رام ایک قابل سیاست داں
سابق وزیر پورنماسی رام کے انتقال پروزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت


سابق وزیر پورنماسی رام کے انتقال پروزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیتپٹنہ، 26 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سابق وزیر پورنماسی رام کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورنماسی رام ایک قابل سیاست داں اور سماجی کارکن تھے۔ وہ 1990 سے مسلسل پانچ بار بگہا کے ایم ایل اے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ گوپال گنج لوک سبھا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ نرم گو اور سادہ طبیعت کے آدمی تھے۔ ان کے انتقال سے سیاسی اور سماجی میدانوں میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورنماسی رام کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande