ممبئی سینٹرل کے قریب نیا پل عوام کے لیے کھولا گیا ، وزیر اعلیٰ کا معیار اور تیز رفتار ترقی پر زور
ممبئی ، 26 فروری (ہ س) ۔ ممبئی سینٹرل ریلوے لائن پر بی ایم سی کے زیرِ اہتمام تعمیر ہونے والا ''بیلاسیس '' پل باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ودھان بھون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا۔ اس مو
CIVIC-MAHA-BELASIS-BRIDGE-INAU


ممبئی ، 26 فروری (ہ س) ۔ ممبئی سینٹرل ریلوے لائن پر بی ایم سی کے زیرِ اہتمام تعمیر ہونے والا 'بیلاسیس ' پل باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا، جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ودھان بھون سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ پل کو پُنیشلوک راجماتا اہلیہ دیوی ہولکر کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔تقریب میں نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور سنیترا پوار، وزیر ثقافت آشیٖش شیلار، وزیر برائے ہنرمندی ترقی منگل پربھات لوڑھا اور دیگر وزراء و اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی ایم سی نے پل کی تعمیر محض 15 ماہ میں مکمل کر کے اسے مقررہ مدت سے چار ماہ پہلے تیار کیا، جو ترقیاتی رفتار کی واضح مثال ہے۔انہوں نے بتایا کہ ممبئی سینٹرل کے قریب واقع تقریباً 130 سال قدیم پل اپنی عمر پوری کر چکا تھا، اس لیے اس کی از سر نو تعمیر فوری طور پر مکمل کرنا ناگزیر تھا۔ شہر میں زیرِ تعمیر مزید چھ پل آخری مرحلے میں ہیں اور آئندہ دو سے تین ماہ کے دوران ان کا افتتاح متوقع ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ منتخب کارپوریٹروں کی واپسی سے میونسپل کارپوریشن کے کاموں میں مزید تیزی آئے گی۔فڑنویس نے راجماتا اہلیہ دیوی ہولکر کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مثالی کارکردگی آج بھی رہنمائی فراہم کرتی ہے اور پل کو ان کے نام سے منسوب کرنا فخر کی بات ہوگی۔ حکومت اور بلدیہ ان کے کاموں سے تحریک لے کر ترقیاتی منصوبے آگے بڑھائیں گے۔نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ یہ پل شہری ٹریفک کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس سے آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاست میں رکے ہوئے منصوبوں کو رفتار دے کر مکمل کیا جا رہا ہے اور بی ایم سی ممبئی کے شہریوں کی توقعات کے مطابق ترقیاتی کام جاری رکھے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande