پولیس نے کٹھوعہ میں مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا
جموں, 26 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس ضلع کٹھوعہ نے قومی شاہراہ پر لکھن پور کے ٹرک اڈہ ناکہ پر کارروائی کرتے ہوئے مویشی اسمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنا دی۔ اس دوران 11 مویشی بازیاب کر لیے گئے اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ایک تیل بردار ٹینکر ض
پولیس نے کٹھوعہ میں مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا


جموں, 26 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس ضلع کٹھوعہ نے قومی شاہراہ پر لکھن پور کے ٹرک اڈہ ناکہ پر کارروائی کرتے ہوئے مویشی اسمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بنا دی۔ اس دوران 11 مویشی بازیاب کر لیے گئے اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ایک تیل بردار ٹینکر ضبط کر لیا گیا۔یہ کارروائی ایس ایس پی کٹھوعہ موہتیا شرما کی مجموعی نگرانی میں انجام دی گئی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ لکھن پور کی پولیس ٹیم نے معمول کی ناکہ بندی کے دوران پنجاب کی جانب سے آنے والی ایک مشتبہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ جانچ کے دوران گاڑی میں 11 مویشی نہایت بے رحمی کے ساتھ لدے ہوئے پائے گئے، جنہیں فوری طور پر آزاد کرا لیا گیا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔اس واقعہ کے سلسلے میں تھانہ لکھن پور میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ ضلع میں مویشی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ہنگامی نمبر 112 پر دیں۔ اطلاع دینے والے کی شناخت صیغۂ راز میں رکھی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande