
حیدرآباد، 26 فروری (ہ س)۔ حکومت تلنگانہ نے ریاست کے انتظامی ڈھانچہ میں ایک بڑی تبدیلی لاتے ہوئے بڑے پیمانہ پر45آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں احکامات چیف سکریٹری کے رام کرشناراؤ نے جاری کئے ہیں۔ان احکامات کے مطابق سنجے کماراسپیشل سکریٹری صنعت وتجارت کوپنچایت راج اوردیہی ترقی کااسپیشل چیف سکریٹری مقررکیاگیاہے جبکہ این سری دھرکوپنچایت راج سے ہٹاکرآئی ٹی اورصنعت وتجارت کاپرنسپل سکریٹری مقررکیاگیاہے اوروہ مائنس وجیولوجی کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے رہیں گے۔ راہل بوجاکو محکمہ آبپاشی سے جی اے ڈی (پولیٹیکل)میں پرنسپل سکریٹری کے طورپرمنتقل کیاگیاہے اورانہیں بی سی ویلفیئرکااضافی چارج بھی دیاگیا ہے۔ دہلی میں تلنگانہ بھون سے وابستہ گورواپل اب ٹی جی ایم ایس آئی ڈی سی کے ایم ڈی ہوں گے جبکہ مشرف علی فاروقی کوٹی جی ایس پی ڈی سی ایل سے ہٹاکرنئی قائم ہونے والے تھرڈ ڈسکام کاسی ایم ڈی بنایاگیاہے اوران کی جگہ جتیش وی پاٹل کوٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کانیاسی ایم ڈی مقررکیاگیاہے۔اسی طرح محبوب نگرکے کلکٹربی وجیندراکوتلنگانہ سوشل ویلفیئرریزیڈنشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی کا سکریٹری اورکمشنرایس سی ڈیولپمنٹ لگایاگیاہے جبکہ دیویہ دیوراجن ایس ای آرپی کی سی ای اوکے ساتھ ساتھ اب پرجاوانی کی اسٹیٹ نوڈل آفیسرکی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گی۔ محبوب آباد کے کلکٹرادویت کمارسنگھ کو دہلی میں تلنگانہ بھون کااسپیشل سکریٹری مقررکیاگیاہے، جبکہ یادادری بھونگیرکے کلکٹرایم ہنمنتاراؤکوڈائریکٹر اینڈومنٹ اورگوداوری پشکرالوکااسپیشل آفیسربنایا گیاہے۔ نارائن پیٹ کی کلکٹرسکتاپٹنائک اب محکمہ فینانس میں اسپیشل سکریٹری ہوں گی۔ جی ایچ ایم سی قطب اللہ پورزونل کمشنرسندیپ کمارجھاکوجنگاوں کاکلکٹرمقررکیاگیا ہے۔ کریم نگرکی کلکٹرپامیلا ستپتی کولیبرڈپارٹمنٹ میں اسپیشل کمشنرمقررکیاگیا ہے۔ جی ایچ ایم سی راجندرنگرزونل کمشنرانوراگ جینتی کویادادری بھونگیر کانیاکلکٹرتعینات کیاگیا ہے۔ میدک کے کلکٹرراہول راج کوکوآپریٹو سوسائٹیزکارجسٹراراوراسپیشل کمشنرمقررکیا گیا ہے،جبکہ بھاویش مشرا کوآئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں ڈپٹی سکریٹری سے اسی محکمہ میں اسپیشل سکریٹری بنایاگیا ہے۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق