پرانی رنجش میں نوجوان کا گولی مار کر قتل
نوئیڈا، 24 فروری (ہ س)۔ نوئیڈا میں، ایکوٹیک-1 تھانہ علاقے میں واقع لکسر گاو¿ں میں منگل کو کچھ لوگوں نے پرانی رنجش کی وجہ سے ایک نوجوان کو گولی مار دی۔ اسے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کی
UP-CRIME-YOUNG-MEN-SHOT-DEAD


نوئیڈا، 24 فروری (ہ س)۔ نوئیڈا میں، ایکوٹیک-1 تھانہ علاقے میں واقع لکسر گاو¿ں میں منگل کو کچھ لوگوں نے پرانی رنجش کی وجہ سے ایک نوجوان کو گولی مار دی۔ اسے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (زون III) سدھیر کمار سنگھ نے منگل کو بتایا کہ 24 فروری کو لکسر گاو¿ں کے رہنے والے نتن پر گاوں کے رہنے والے سچن اور اس کے ساتھیوں نے پرانی دشمنی کی وجہ سے گولی مار دی۔ زخمی نتن کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کا ایک گروپ ایک نوجوان کو گھیرے میں لے کر اس کے ساتھ مار پیٹ کر رہا ہے اور اس پر گولی چلا دی ۔ جس نوجوان پر گولی چلائی جا رہی تھی ، اس کے گھر کی ایک خاتون نے جب اسے بچانے کی کوشش کی تو اس پر بھی فائرنگ کی گئی۔ خاتون نے شور مچایا تو بدمعاش نوجوان کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ ویڈیو کی بنیاد پر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande