ایک ہی خاندان کے تین افراد کی خودکشی
ایک ہی خاندان کے تین افراد کی خودکشیحیدرآباد، 24 فروری (ہ س)۔ حیدرآباد کے علاقہ عنبرپیٹ میں منگل کوایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد اپنے گھرمیں مردہ پائے گئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 55 سالہ راما ر
ایک ہی خاندان کے تین افراد کی خودکشی


ایک ہی خاندان کے تین افراد کی خودکشیحیدرآباد، 24 فروری (ہ س)۔ حیدرآباد کے علاقہ عنبرپیٹ میں منگل کوایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد اپنے گھرمیں مردہ پائے گئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 55 سالہ راما راجو، ان کی اہلیہ 50 سالہ مادھوی اور ان کے 25 سالہ بیٹے ششانک کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ تینوں کی لاشیں گھر کے اندرپھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم فوری طور پر وہاں پہنچی اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ خاندان شدید مالی مشکلات کا شکارتھا جس کے باعث انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابتدائی طور پر اسے مالی پریشانی کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے لیکن واقعہ کے تمام پہلوؤں اورزاویوں سے باریک بینی سے جانچ کی جارہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande