رشمیکا وجے کی شادی کی رسومات شروع، دونوں ستارے ادے پور پہنچ گئے۔
جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اس خاص موقع کے لیے دونوں ستارے راجستھان کے خوبصورت شہر ادے پور پہنچے ہیں جہاں ان کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ شادی کی تقر
وجے


جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اس خاص موقع کے لیے دونوں ستارے راجستھان کے خوبصورت شہر ادے پور پہنچے ہیں جہاں ان کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

شادی کی تقریبات کا آغاز ایک خصوصی پری ویڈنگ ڈنر سے ہوا، جس کی ایک جھلک خود رشمیکا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ دعوت جاپانی کھانوں کے ساتھ تھی، جس میں شاندار پکوان واقعی خوبصورت انداز میں پیش کیے گئے تھے۔ میزوں کو گلابی للیوں اور سبز ہائیڈرینجیا کے گلدستوں سے سجایا گیا تھا، جبکہ سیب اور انگور کے خوبصورت انتظامات نے خصوصی ماحول میں اضافہ کیا۔ مہمانوں کے لیے پرنٹ شدہ مینو کارڈز بھی تیار کیے گئے جو تقریب کی شان و شوکت کی عکاسی کرتے تھے۔

وجے دیوراکونڈا نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں وہ دوستوں کے ساتھ پول والی بال سے لطف اندوز ہوتے ہوئے جشن کے مزے سے بھرے ماحول کی ایک جھلک دکھا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مہندی کی تقریب 24 فروری کو ہوگی جس میں اہل خانہ اور قریبی دوست شرکت کریں گے۔ اس کے بعد 25 فروری کو ہلدی اور سنگیت کی تقریبات ہوں گی جب کہ دونوں ستارے 26 فروری کو شادی کے پھیرے لیں گے۔ اس شاہی شادی کے لیے ادے پور کے پرتعیش دی مومنٹس ریزورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مداح اس ہائی پروفائل شادی کے حوالے سے بے حد پرجوش ہیں اور سوشل میڈیا پر مسلسل جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande