انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے خلاف شرٹ لیس احتجاج کے سلسلے میں یوتھ کانگریس کے قومی صدر گرفتار
نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی بھارت منڈپم میں منعقدہ انڈیا AI امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوران یوتھ کانگریس کے کارکنوں کے بغیر شرٹ کے احتجاج کے سلسلے میں کی گئی۔ اس معا
یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب


نئی دہلی، 24 فروری (ہ س)۔ دہلی پولیس نے انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی بھارت منڈپم میں منعقدہ انڈیا AI امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوران یوتھ کانگریس کے کارکنوں کے بغیر شرٹ کے احتجاج کے سلسلے میں کی گئی۔ اس معاملے میں پہلے سات دیگر افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق، ادے بھانو چب کو ایک دن پہلے پوچھ گچھ کے لیے تلک مارگ پولیس اسٹیشن بلایا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران سامنے آنے والے حقائق اور شواہد کی بنیاد پر اس کا کردار مشکوک پایا گیا۔ اس کارروائی کے بعد اس معاملے میں اب تک کل آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے جتیندر یادو کو گوالیار سے گرفتار کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسیاں اب پورے واقعہ کی سازش کے زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کی پیشگی منصوبہ بندی، اس میں ملوث افراد کے کردار اور تنظیمی تیاریوں کی مکمل چھان بین جاری ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دستیاب حقائق، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر الیکٹرانک شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا، دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پورے معاملے کی تفتیش دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے بین ریاستی سیل کو سونپی ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ملک کے مختلف حصوں سے لوگ ملوث ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande