
بنکاک، 22 فروری (ہ س) ۔
تیجل حسبنسکی ناٹ آو¿ٹنصف سنچری اور لیگ اسپنر پریما راوت کی اسپن کی مدد سے ہندوستان اے نے اتوار کو یہاں کم اسکورنگ یکطرفہ فائنل میں بنگلہ دیش اے کو 46 رنز سے شکست دے کر اے سی سی خواتین ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ہندوستانی ٹیم 44 رن پر چار وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں تھی لیکن تیجل نے 34 گیندوں میں 51 رن کی شاندار نا ٹ آو¿ٹ اننگز کھیل کر ہندوستان کو 20 اوورز میں سات وکٹ پر 134 کے باوقار اسکور تک پہنچا دیا۔ اس نے کپتان رادھا یادو (30 گیندوں میں 36 رنز) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت بھی کی۔
ہندوستانی ٹیم نے اس کے بعد پریما کے اسپن جادو (12 رن پر تین وکٹ) کی مدد سے بنگلہ دیش کو 19.1 اوور میں 88 رنز پر آو¿ٹ کر دیا۔
بنگلہ دیش نے اپنی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں 12 رنز پر گنوائی، وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں اور ہدف تک پہنچنے کی پوزیشن میں کبھی نظر نہیں آیا۔
بنگلہ دیش نے اپنی پہلی وکٹ اسما تنظیم کی صورت میں گنوائی جو فاسٹ بولر صائمہ ٹھاکر کے حصے میں آئی۔
پریما نے ایک شاندار لیگ اسپن کے ساتھ شمیمہ سلطانہ کو آو¿ٹ کیا ۔انڈیا اے نے 2023 میں افتتاحی ٹورنامنٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش اے کو بھی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، ہندوستانی ٹیم نے جلد ہی خود کو مشکل میں ڈال دیا، لیکن تیجل نے ٹیم کو بچانے کے لیے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس نے 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ