بی ایس ایف کا مبینہ انسپکٹر کروڑوں کی براون شوگر کے ساتھ گرفتار
سلی گوڑی، 22 فروری (ہ س)۔ ایک بڑی کارروائی میں، پولس نے سلی گوڑی سب ڈویژن کے پھانسیوا تھانہ علاقے میں مرلی گنج چوکی پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک مبینہ انسپکٹر کو 3 کلو 349 گرام براون شوگر کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت آلوک ک
منشیات


سلی گوڑی، 22 فروری (ہ س)۔ ایک بڑی کارروائی میں، پولس نے سلی گوڑی سب ڈویژن کے پھانسیوا تھانہ علاقے میں مرلی گنج چوکی پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک مبینہ انسپکٹر کو 3 کلو 349 گرام براون شوگر کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت آلوک کمار رویکر کے طور پر کی گئی ہے جو بہار کے کٹیہار ضلع کا رہنے والا ہے۔ پکڑی گئی منشیات کی تخمینہ مارکیٹ مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شام بہار سے آنے والی بی ایس ایف کے سائن بورڈ والی چار پہیوں والی گاڑی کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ تفتیش کے دوران نمبر پلیٹ میں تضاد دیکھ کر پولیس کو شک ہوا۔ نمبر پلیٹ اتار کر گاڑی کی تلاشی لینے پر خصوصی چیمبر سے بھاری مقدار میں براو¿ن شوگر برآمد ہوئی۔

ملزم نے اپنی شناخت بی ایس ایف انسپکٹر کے طور پر کرائی اور اس کے پاس سے بی ایس ایف کا شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزم کو پیر کو سلی گوڑی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande