فرید آباد: طلاق کے تنازع پر شوہر نے بیوی کو بیچ سڑک پر گولی مار دی، فرار
فریدآباد، 21 فروری (ہ س)۔ جمعہ کی رات ہریانہ کے فرید آباد کی سن لائٹ کالونی کے بسنت پور گاوں میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو گلی کے بیچ میں پستول سے تین گولیاں مار دیں۔ متوفی خاتون کی شناخت 30 سالہ سنگیتا دیوی کے طور پر ہوئی ہے جو کہ سن لائٹ کالونی
فرید آباد: طلاق کے تنازع پر شوہر نے بیوی کو بیچ سڑک پر گولی مار دی، فرار


فریدآباد، 21 فروری (ہ س)۔

جمعہ کی رات ہریانہ کے فرید آباد کی سن لائٹ کالونی کے بسنت پور گاوں میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو گلی کے بیچ میں پستول سے تین گولیاں مار دیں۔

متوفی خاتون کی شناخت 30 سالہ سنگیتا دیوی کے طور پر ہوئی ہے جو کہ سن لائٹ کالونی، بسنت پور گاوں کی رہنے والی تھی۔ اس کا اپنے شوہر سے طلاق کا کیس عدالت میں زیر التوا تھا۔ اس کا اپنے سسرال والوں کے ساتھ خاندانی تنازع بھی چل رہا تھا۔

محکمہ پولیس کے مطابق سنگیتا دیوی کچھ عرصے سے اپنے شوہر اور سسرال سے الگ ہوکر اپنے دو بچوں کے ساتھ کالونی میں رہ رہی تھی۔ جب سنگیتا دیوی کسی کام سے باہر تھیں، ان کے شوہر اور ان کے سسرال کے کچھ افراد سن لائٹ کالونی میں واقع ان کے گھر پہنچے۔ گھر پر نہ ملنے پر وہ واپس جانے لگے۔ سنگیتا کو سڑک پر آتے دیکھ کر انہوں نے اسے روکا۔ جھگڑا ہوا۔ الزام ہے کہ شوہر ہتھیار سے لیس تھا۔ جب جھگڑا بڑھتا گیا، سنگیتا نے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی اور پیچھے ہٹ گئی، جب اس کے شوہر نے اس پر تین راو¿نڈ فائر کر دیے۔ وہ دو گولیوں سے شدید زخمی ہو کر گلی میں گر گئی۔ فائرنگ کی آوازیں سن کر آس پاس کے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے والد جائے وقوعہ پر پہنچے اور پڑوسیوں کی مدد سے زخمی سنگیتا کو سیکٹر 31 کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پلا پولیس اسٹیشن کے افسر ستیہ پرکاش کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں میاں بیوی کے درمیان جاری تنازعہ کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزم شوہر، اصل میں بہار کا رہنے والا ہے، مفرور ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande