
بیڑ ضلع کے آشتی میں خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی، دو غیر ملکی پستول ضبط
بیڑ،
21 فروری (ہ س)۔ ضلع بیڑکے
آشتی تعلقہ میں پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو غیر قانونی اسلحہ
کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی برمھگاؤں-حاجی پور روڈ پر اس وقت عمل میں آئی
جب پولیس کو پیشگی خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔
پولیس
انسپکٹر شرد بھوتیکر کو اطلاع ملی تھی کہ چند نوجوان خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ چار
پہیہ گاڑی میں برمھگاؤں کی سمت بڑھ رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے فوری
حکمتِ عملی تیار کرتے ہوئے مذکورہ سڑک پر جال بچھایا اور مشتبہ گاڑی کو روک کر جب
تلاشی لی گئی تو اس میں سے دو غیر ملکی پستول برآمد ہوئیں۔ پولیس
نے دونوں افراد کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی
لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس اب اس بات کی تحقیق میں مصروف ہے کہ آیا اس کے پیچھے
اسلحہ کی منظم اسمگلنگ کا کوئی بڑا نیٹ ورک تو کارفرما نہیں۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے