
نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س):۔
ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے کولکاتہ میں آئی پی اے سی کے دفتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپے کے خلاف جمعہ کو یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے اراکین اسمبلی نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ بعد ازاں دہلی پولیس نے ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے کر پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن لے گئی۔ احتجاج کرنے والے ایم پیز میں ڈیرک اوبرائن، شتابدی رائے، مہوا موئترا، بپی ہلدر، ساکیت گوکھلے، پرتیما منڈل، کیرتی آزاد، اور ڈاکٹر شرمیلا سرکار شامل تھے۔
اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ترنمول ایم پی مہوا موئترا نے کہا کہ کل پورے ہندوستان بالخصوص بنگال نے دیکھا کہ کس طرح وزارت داخلہ نے ای ڈی کا غلط استعمال کیا۔ انہوںنے الزام لگایا کہ ای ڈی کو پارٹی کے بارے میں سیاسی اور اسٹریٹجک معلومات اکٹھا کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ممتا بنرجی نے پارٹی کے اثاثوں کی حفاظت کی۔
ایم پی کیرتی آزاد نے کہا کہ ای ڈی نے غیر منصفانہ طور پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اندرونی سروے بتاتے ہیں کہ بی جے پی نمایاں طور پر کم سیٹیں حاصل کرے گی، لیکن ممتا بنرجی بطور وزیر اعلیٰ بھاری اکثریت سے جیتیں گی۔
پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں حراست میں لیے جانے کے بعد مہوا نے کہا، ہم وزیر داخلہ امت شاہ کے دفتر کے باہر پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ ہمیں حراست میں لے کر پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن لایا گیا ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ