لینڈ فار جاب کے معاملے میں لالو یادو اور دیگر کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم
نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نےلینڈ فار جاب سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) معاملے میں بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو اور دیگر ملزمان کے خلاف الزامات طے کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ خصوصی جج وشال گوگنے نے ملزم
Rouse-Avenue-Court-Lalu-Yadav-land-for-job-Case


نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نےلینڈ فار جاب سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) معاملے میں بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو اور دیگر ملزمان کے خلاف الزامات طے کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ خصوصی جج وشال گوگنے نے ملزمین کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران، سی بی آئی نے 19 دسمبر 2025 کو تمام ملزمان کے بارے میں ایک تصدیقی رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔ سی بی آئی نے بتایا تھاکہ اس کیس میں 103 ملزمین ہیں، جن میں سے پانچ کی موت ہو چکی ہے۔ اس سے قبل عدالت ملزمین کے خلاف الزامات عائد کرنے پر اپنا فیصلہ دو بار ملتوی کر چکی ہے۔ 4 دسمبر اور 10 نومبر 2025 کو عدالت نے مختلف وجوہات کی بنا پر اپنا فیصلہ ملتوی کر دیا تھا۔

عدالت نے 25 اگست کو سی بی آئی کیس میں الزامات طے کرنے پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ اس کیس کی ایک اہم ملزم سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے پرنسپل اور ڈسٹرکٹ جج کے سامنے عرضی دائر کرکے جج وشال گوگنے کی عدالت سے دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست کی تھی۔ پرنسپل اور ڈسٹرکٹ جج دنیش بھٹ نے 19 دسمبر کو رابڑی دیوی کی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 18 جولائی 2025 کو ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ 7 اکتوبر 2022 کو سی بی آئی نے لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور میسا بھارتی سمیت 16 ملزمان کے خلاف ملازمت کے لیےلینڈ فار جاب کیس میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے 25 فروری 2025 کو سی بی آئی کی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande