
نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے سرمور ضلع میں جمعہ کو پیش آئے بس حادثے میں ہونے والی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔
ایکس پر وزیر اعظم کے دفترسے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ضلع سرمور میں بس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے۔ میں ان خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے کی امداد دی جائے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی