مغربی بنگال کے گورنر بوس کو بم سے اڑانے کی دھمکی
کولکاتا، 9 جنوری (ہ س)۔ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد جمعرات کی رات راج بھون (لوک بھون) کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ راج بھون کے ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں ایک موبائل نم
Governor-wb-death-threat


کولکاتا، 9 جنوری (ہ س)۔ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد جمعرات کی رات راج بھون (لوک بھون) کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

راج بھون کے ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں ایک موبائل نمبر بھی درج ہے ۔ دھمکی کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو مطلع کرکے ان سے موبائل نمبر کی تصدیقکرتے ہوئے ملزمین کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ مرکزی وزارت داخلہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

فی الحال، گورنر بوس کو زیڈ پلس سیکورٹی حاصل ہے۔ ان کی حفاظت کے لیے تقریباً 70 مرکزی سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ دھمکی کے بعد ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ راج بھون کمپلیکس کے اندر نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی چوکسی برقرار رکھی جا رہی ہے۔

راج بھون کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جمعرات کی آدھی رات کو سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک خصوصی میٹنگ ہوئی، جس میں راج بھون کی سیکورٹی اور گورنر کے آئندہ دوروں کے دوران اضافی سیکورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے سوشل میڈیا پر ریاستی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر گورنر خود محفوظ نہیں تو عام شہریوں کے تحفظ کا کیا حال ہوگا۔

یہ دھمکی ایسے وقت میں آئی ہے جب کولکاتا میں سیاسی حکمت عملی ساز فرم آئی -پیک کے دفاتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپے پر سیاسی کشیدگی ہے اور ماحول گرم ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چھاپوں کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج احتجاج کی کال دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande