
سری نگر، 9 جنوری (ہ س)۔ وسط ایشیائی ملک تاجکستان میں آج علی الصبح ایک درمیانے درجے کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے وادی کشمیر تک محسوس کیے گئے۔ جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلہ 2:44 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) آیا۔ اس کا مرکز تاجکستان میں110 کلومیٹر کی گہرائی پر افغانستان کے فیض آباد سے تقریباً 283 کلومیٹر مشرق-شمال مشرق میں 38.26 ڈگری شمالی عرض البلد اور 73.42 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔
وادی کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے سے فی الحال کسی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایاکہ زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کے سطحی اثرات محدود ہونے کی توقع ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد