
نئی دہلی، 9 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کے ذریعہ تیار کردہ آئی ای ڈی ڈیٹا بندوبست کا قومی نظام (این آئی ڈی ایم ایس) کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی داخلی سلامتی کو مضبوط کرے گا۔ یہ اے آئی سے چلنے والا قومی پلیٹ فارم ملک بھر سے دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی )ے متعلق ڈیٹا جمع کرکے اس کا تجزیہ کرے گا اور متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ اس کا اشتراک کرے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ این ایس جی ملک کی داخلی سلامتی کا ایک مضبوط ستون ہے اور اس کی بہادری، بے مثال مہارت اور لگنکی وجہ سے اہلِ وطن محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ای ڈی ڈیٹا بندوبست کے قومی نظام (این آئی ڈی ایم ایس) کا آغاز ملک کو دھماکہ خیز مواد پر مشتمل دہشت گردی کے واقعات کا تجزیہ، روک تھام اور مؤثر طریقے سے جوابی کاروائی کرنے میں ملک کو ایک نیاحفاظتی شیلڈ فراہم کرے گا۔
امت شاہ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ آج این آئی ڈی ایم ایس کی نقاب کشائی ہو رہی ہے۔ یہ نظام ملک میں دھماکہ خیز مواد کے استعمال سے متعلق دہشت گردی کے تمام واقعات کا تجزیہ کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ایسے خطرات سے نمٹنے اور روک تھام کے موثر اقدامات تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ این ایس جی ہندوستان کی عالمی سطح کی زیرو -ایرر(بے عیب) فورس ہے، جس نے 1984 میں اپنے قیام کے بعد سے دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات کا مسلسل مطالعہ کرکے ہر چیلنج کے لیے خود کو تیار کیا ہے۔ بدلتے ہوئے سیکورٹی کے منظر نامے کے مطابق این ایس جی بھی خود کو مسلسل اپ گریڈ کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ممبئی، چنئی، کولکاتا، حیدرآباد، احمد آباد اور اب ایودھیا میں این ایس جی ہب تیار کیے جا رہے ہیں، جس سے این ایس جی ملک کے کسی بھی حصے میں ایمرجنسی کی صورت میں ڈیڑھ گھنٹے کے اندر پہنچ سکیں گے۔
این ایس جی کے مطابق،این آئی ڈی ایم ایس نیشنل بم ڈیٹا سینٹر (این بی ڈی سی ) کا حصہ ہے۔ یہ نظام ملک بھر میں آئی ای ڈی اور دیگر دھماکہ خیز واقعات سے متعلق معلومات کو مشترکہ ڈیجیٹل خزینے میں محفوظ کرے گا۔ یہ این آئی اے، ریاستی پولیس فورسز، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور دیگر تفتیشی اور انسداد دہشت گردی ایجنسیوں کو آن لائن، دو طرفہ ڈیٹا تک رسائی فراہم کرے گا۔
این آئی ڈی ایم ایس کے ذریعے، ایک بار انفرادی کیس فائلوں میں بکھرے ہوئے ڈیٹا اب ایک بٹن کے کلک پر تفتیشی ایجنسیوں کو دستیاب ہوں گے ۔ یہ پلیٹ فارم مختلف بم دھماکوں کے درمیان دستخطی روابط کی نشاندہی کرنے، واقعات کے نمونوں اور رجحانات کا تجزیہ کرنے اور مستقبل کے واقعات کو روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کرے گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم وقت کے ساتھ مزید ترقی یافتہ ہو جائے گا، جس سے ہندوستان کی آئی ای ڈی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، اندرونی سلامتی کے نظام اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو نئی طاقت ملے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد