فورسز نے کٹھوعہ میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا۔
جموں, 08 جنوری (ہ س)۔ ضلع کٹھوعہ کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم کے دوران مشترکہ فورسز نے دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق یہ ٹھکانہ مسلسل اور مؤثر نگرانی کے بعد دری
Hide out


جموں, 08 جنوری (ہ س)۔

ضلع کٹھوعہ کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم کے دوران مشترکہ فورسز نے دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا سراغ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔ حکام کے مطابق یہ ٹھکانہ مسلسل اور مؤثر نگرانی کے بعد دریافت کیا گیا۔

تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران فورسز نے ٹھکانے سے خوراک کا سامان، گولہ بارود اور دیگر اہم لاجسٹک سپلائیز برآمد کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹھکانہ دہشت گردوں کی رہائش اور نقل و حرکت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے میں چوکسی مزید بڑھا دی ہے جبکہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande