
مرزا گوڑہ میں خوفناک سڑک حادثہ، 4 طلبا ہلاکحیدرآباد، 8 جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی کے علاقہ مرزا گوڑہ میں ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی۔ اس حادثہ میں آئی سی ایف اے آئی اور ایم جی آئی ٹی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے 4 طلبا ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پانچ طلبا ایک کار میں موکیلا علاقہ سے حیدرآباد کی طرف جا رہے تھے۔ جب ان کی کار مرزاگوڑہ کے مقام پر پہنچی تو اچانک ڈرائیورنے اس کا توازن کھو دیا اوریہ کار سڑک کے کنارے ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار پانچ میں سے چار طلبا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
مہلوکین کی شناخت سوریا تیجا، سری نکھل، روہت اورسُمت کے طورپر کی گئی ہے۔ مقامی مسافروں کی اطلاع پرپولیس نے فوری طور پروہاں پہنچ کر لاشوں کوکار سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ زخمی طالب علم کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق