
کانگپوکپی (منی پور)، 08 جنوری (ہ س)۔ منی پور پولیس، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، محکمہ جنگلات اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کے روز کانگ پوکپی ضلع کے مولجول، تسام، ویچیئی-نافائی اور آس پاس کے پہاڑی علاقوں میں پھیلی ہوئی تقریباً 53 ایکڑ افیون کی غیر قانونی کاشت کو تباہ کر دیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ آپریشن کے دوران کھیتوں کی جگہوں پر بنی سات جھونپڑیوں کو منہدم کر کے آگ لگا دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کھاد کے گیارہ تھیلے، 23 راؤنڈ اپ ہربی سائیڈ،14 بوری نمک اور اسپرے پمپ ، پائپ اور کاشت کاری میں استعمال ہونے والے دیگر آلات ضبط کر تباہ کر دیئے گئے۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی ریاست میں افیون کی غیر قانونی کاشت اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد