ڈائن کا الزام عائد کرکے خاتون کا پیٹ پیٹ کر قتل
نوادہ، 8 جنوری (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے رجولی تھانہ علاقہ کے نگر پنچایت کے تحت واقع ستی استھان محلہ میں جمعرات کو ایک خاتون کوڈائن کا الزام عائد کرکے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ متوفی کا نام کرن دیوی ہے جو سدھیر چودھری کی بیوی ہے۔ واقعے کے بعد پورے علاق
One-woman-murdered-today


نوادہ، 8 جنوری (ہ س)۔ نوادہ ضلع کے رجولی تھانہ علاقہ کے نگر پنچایت کے تحت واقع ستی استھان محلہ میں جمعرات کو ایک خاتون کوڈائن کا الزام عائد کرکے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ متوفی کا نام کرن دیوی ہے جو سدھیر چودھری کی بیوی ہے۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء ہے۔

متوفی کے اہل خانہ کے مطابق نریش چودھری کے بیٹوں مکیش چودھری، مہندر چودھری، نٹرو چودھری اور شوبھا دیوی نے کرن دیوی پر ڈائن ہونے کا الزام لگایا اور اس پر اچانک حملہ کر دیا۔الزام ہے کہ حملہ آوروں نے اینٹوں، پتھروں اور لوہے کی سلاخوں سے اس پر وحشیانہ حملہ کیا۔ اس حملے میں کرن دیوی، ان کی چھوٹی گوتنی للیتا دیوی اور ایک بڑی گوتنی بھی شدید زخمی ہو گئیں۔

مارپیٹ کے دوران درمیانی گوتنی کرن دیوی زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گئیں۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں کی مدد سے انہیں فوری طور پر راجولی کے سب ڈویژنل اسپتال لایا گیا۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد، آن ڈیوٹی ڈاکٹر، ڈاکٹر الیکا بھارتی نے بتایا کہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے کرن دیوی کی موت ہوچکی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راجولی پولیس اسٹیشن آفیسر رنجیت کمار اور پی ایس آئی سچن کمار پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور اہل خانہ سے تفصیلی معلومات اکٹھی کیں۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande