
علی گڑھ, 08 جنوری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکز برائے تعلیم بالغاں (سی سی اے ای ای) کی جانب سے بھارت گیان وگیان سمیتی کے اشتراک سے 10 جنوری کو صبح10:45بجے آرٹس فیکلٹی لاؤنج میں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 پر ایک قومی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔
سیمینار میں اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی، جب کہ پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد محسن خان اور رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر مہمانانِ اعزاز ی ہوں گے۔ پروگرام کی صدارت ڈین، فیکلٹی آف آرٹس، پروفیسر ٹی این ستھیسن کریں گے۔
سی سی اے ای ای کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمیم اخترنے بتایا کہ سیمینار کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے اغراض و مقاصد، نفاذ کی حکمتِ عملیوں اور اس کی انقلابی صلاحیتوں پر غور و خوض کرنا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیم، تاحیات تعلیم اور جامع تعلیمی طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ