اے ایم یو میں 25 جنوری کو یومِ جمہوریہ مِنی میراتھن منعقد ہوگا
علی گڑھ, 08 جنوری (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ہائیکنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ کلب کی جانب سے یونیورسٹی میں یومِ جمہوریہ تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر 25 جنوری 2026 کو مِنی میراتھن کا اہتمام کیا جائے گا۔ یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر یوسف الزما
منی میراتھن


علی گڑھ, 08 جنوری (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ہائیکنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ کلب کی جانب سے یونیورسٹی میں یومِ جمہوریہ تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر 25 جنوری 2026 کو مِنی میراتھن کا اہتمام کیا جائے گا۔ یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر یوسف الزماں خان نے بتایا کہ میراتھن مرد اور خواتین کے زمرہ میں ہو گی اور اس میں گیارہویں جماعت سے اعلیٰ درجات تک کے طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔ مِنی میراتھن صبح 8بجے یونیورسٹی گیمز کمیٹی، اے ایم یو کے فٹبال گراؤنڈ سے شروع ہوگی۔

ہائیکنگ اینڈ ماؤنٹینئرنگ کلب کے صدر پروفیسر محمد شمیم کے مطابق ہر زمرے میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کو26 جنوری کو صبح 9بجے اسٹریچی ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر کے بدست نقد انعامات دیے جائیں گے۔ تمام فنِشرز کو شرکت کے سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔ مِنی میراتھن کے لیے رجسٹریشن 23 جنوری تک جاری رہے گا۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات اس سلسلہ میں جاری نوٹس میں دیے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande