
بکسر، 8 جنوری (ہ س) ۔
چوسا کے بکسر تھرمل پاور پلانٹ میں جمعرات کو ایک حادثے میں ایک کارکن کی جان چلی گئی۔ ایل اینڈ ٹی کے تحت پاور میک کمپنی میں کام کرنے والا راج کمار (44) لوہے کے بھاری پائپ کے نیچے کچلا گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ متوفی بہار کے گیا ضلع کا رہنے والا تھا اور پلانٹ میں کام کرتا تھا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق راجکمار پلانٹ کے احاطے میں گرائنڈر مشین سے لوہے کے بھاری پائپ کو کاٹ کر جوڑ رہا تھا۔ چین کپی (ہائیڈرا مشین) کی گرفت اچانک ڈھیلی ہوئی تو پائپ پھسل گیا اور وہ اس کے نیچے دب گیا۔ ساتھی کارکنوں نے فوری طور پر اسے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن تب تک وہ مر چکا تھا۔
ناراض کارکنوں نے انتظامیہ پر حفاظتی معیارات کو نظر انداز کرنے اور پرانے اور ناقص حفاظتی آلات استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے معاوضے، زیر کفالت افراد کو روزگار اور قصوروار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کام روک دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ