اب بھوپال کا پانی صحت کے لیے نقصان دہ، ای-کولائی بیکٹیریا ملا، 4 علاقوں کے سیمپل ٹیسٹنگ میں فیل
بھوپال، 8 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی معاشی راجدھانی اندور میں آلودہ پانی سے موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے ہی ریاست بھر میں پانی کی جانچ کو لے کر سختی برتی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں راجدھانی بھوپال میں پینے کا پانی صحت کے لیے نقصان دہ نکلا ہے۔
علامتی تصویر


بھوپال، 8 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی معاشی راجدھانی اندور میں آلودہ پانی سے موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے ہی ریاست بھر میں پانی کی جانچ کو لے کر سختی برتی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں راجدھانی بھوپال میں پینے کا پانی صحت کے لیے نقصان دہ نکلا ہے۔ بھوپال نگر نگم کی سیمپلنگ میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ بھوپال کا پانی بھی خطرناک ہے۔

راجدھانی بھوپال میں گراونڈ واٹر (زیر زمین پانی) پر مبنی پینے کے پانی میں بیکٹیریا ملا ہے۔ شہر کے 4 علاقوں کے پینے کے پانی میں بیکٹیریا متاثرہ ملا ہے۔ اندور سانحے کے بعد بھوپال نگر نگم کے عملے نے 250 جگہ پانی کے سیمپل لیے تھے۔ ان میں سے 4 سیمپل فیل ہونے کی جانکاری سامنے آئی ہے۔ وہیں کچھ جگہ پانی میں ای-کولائی بیکٹیریا بھی ملا ہے۔ ایک خانو گاؤں، ایک باجپئی نگر اور دو آدم پور کھنتی علاقے کے پانی کے سیمپل ٹیسٹنگ میں فیل ہوئے ہیں۔ پانی میں ’ای-کولائی‘ بیکٹیریا ملا ہے۔ یہی بیکٹیریا اندور کے بھاگیرتھ پورہ میں ملا تھا، جس کے چلتے اب تک 20 جانیں جا چکی ہیں۔

حالانکہ بھوپال نگر نگم کے افسر کہہ رہے ہیں کہ یہ سپلائی کا نہیں بلکہ گراؤنڈ واٹر ہے۔ اس کے استعمال پر روک لگا دی گئی ہے۔ نگر نگم نے اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کو اس پانی کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 2 دن پہلے ہی ایم ایل اے عاطف عقیل اور کونسلر کے نمائندے محمد ظہیر خانو گاوں پہنچے تھے۔ خانو گاؤں جس وارڈ میں آتا ہے، اس کی کونسلر ریحانہ سلطان ہیں۔ کونسلر کے نمائندے محمد ظہیر نے خود کنویں میں سیوریج جاتے ہوئے ویڈیو بنایا تھا۔ وہیں، کانگریس رکن اسمبلی عقیل نے بھی نگر نگم کے انجینئروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جم کر پھٹکار لگائی تھی۔ خانو گاوں میں اب بھی تقریباً 2 ہزار لوگ گندا پانی پی رہے ہیں۔ انفیکشن کے سبب ان علاقوں میں گراونڈ واٹر پر مبنی آبی ذرائع سے واٹر سپلائی بند کیا گیا ہے۔ نگر نگم نے 6 جنوری کو شہر میں کل 250 علاقوں کے پانی کے نمونوں کا ٹیسٹ کیا تھا۔ صحت کو دھیان میں رکھتے ہوئے لوگ بطور احتیاط پانی ابال کر پی رہے ہیں۔

اس معاملے میں نگر نگم افسران کا کہنا ہے کہ آدم پور چھاونی، باجپئی نگر اور خانو گاوں علاقے میں گراونڈ واٹر پر مبنی آبی ذرائع سے واٹر سپلائی نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں لوگ گراونڈ واٹر ذرائع کے پانی کا استعمال نہ کریں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے نگر نگم کی ٹیم مسلسل سیمپلنگ کر رہی ہے۔ اس معاملے کو لے کر بھوپال کے نگر نگم چیئرمین کشن سوریہ ونشی نے کہا کہ ہم پینے کے پانی کی خالصیت کو لے کر مسلسل احتیاط برت رہے ہیں۔ جگہ جگہ زمینی عملہ سیمپلنگ اور جانچ میں جٹا ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande