ایل جی منوج سنہا جموں میں یوم جمہوریہ کی کلیدی تقریب کی صدارت کریں گے
جموں, 08 جنوری (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے، جو مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وہ پریڈ کا سلامی بھی لیں گے۔حکومتی احکامات کے مطابق جموں میں تعینات تمام سرکاری افسرا
LG


جموں, 08 جنوری (ہ س)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے، جو مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وہ پریڈ کا سلامی بھی لیں گے۔حکومتی احکامات کے مطابق جموں میں تعینات تمام سرکاری افسران و ملازمین اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے اہلکاروں کو سرکاری فرائض کے تحت تقریب میں شرکت کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حکومت نے تمام محکموں کے سربراہان اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے چیف ایگزیکٹوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ خود بھی موجود رہیں اور اپنے ماتحت عملے کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ قومی تقریب وقار اور بھرپور شرکت کے ساتھ منائی جا سکے۔دریں اثنا، یومِ جمہوریہ تقریبات کے سلسلے میں بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب 29 جنوری کو شام 4:30 بجے مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں بھی جموں میں تعینات تمام سرکاری افسران و ملازمین کی شرکت لازمی ہوگی، جبکہ محکموں کے سربراہان اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے چیف ایگزیکٹوز اپنے ماتحت عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande