کٹرا میں پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر چوری کا معاملہ حل کیا
کٹرا میں پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر چوری کا معاملہ حل کیا جموں، 08 جنوری (ہ س)۔ ریاسی پولیس نے پولیس اسٹیشن کٹرا کی حدود میں پیش آئے چوری کے ایک معاملے کو چوبیس گھنٹوں کے اندر حل کرتے ہوئے مسروقہ سامان برآمد کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پول
Katra


کٹرا میں پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر چوری کا معاملہ حل کیا

جموں، 08 جنوری (ہ س)۔ ریاسی پولیس نے پولیس اسٹیشن کٹرا کی حدود میں پیش آئے چوری کے ایک معاملے کو چوبیس گھنٹوں کے اندر حل کرتے ہوئے مسروقہ سامان برآمد کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس اسٹیشن کٹرا میں نامعلوم شخص کے خلاف چوری کے الزام میں ایف آئی آر نمبر 05/2026 زیر دفعات 331 (4) اور 305 بی این ایس درج کی گئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد کٹرا پولیس ٹیم نے تفتیش شروع کی اور چوبیس گھنٹوں کے اندر تقریباً 20 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سیمسنگ ایل ای ڈی ٹی وی برآمد کر لیا۔

تفتیش کے دوران ملزم کی شناخت سنیل کمار ولد یش پال سکنہ سُگھلار، کالڈی، ضلع ادھمپور کے طور پر کی گئی، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایس ایچ او کٹرا انسپکٹر رنجیت سنگھ راؤ کی قیادت میں انجام دی گئی، جبکہ ایس ڈی پی او کٹرا ڈاکٹر بھشم دوبے اور ایس پی کٹرا وپن چندرن کی نگرانی حاصل رہی۔ ایس ایس پی ریاسی پرم ویر سنگھ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوامی تحفظ کے لیے پولیس کے عزم کو دہرایا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande