شوہر، بیوی اور بچی کی لاشیں پھانسی کے پھندے پر لٹکی ملیں
شوہر، بیوی اور بچی کی لاشیں پھانسی کے پھندے پر لٹکی ملیں دموہ، 08 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے جبیرا اسمبلی حلقے کے تیندکھیڑا میں جمعرات کو ایک مکان میں تین لوگوں کی لاشیں پھانسی کے پھندے پر جھولتی ملی ہیں۔ یہ تینوں شوہر، بیوی اور ایک معصوم بچی ہیں
شوہر، بیوی اور بچی کی لاشیں پھانسی کے پھندے پر لٹکی ملیں


شوہر، بیوی اور بچی کی لاشیں پھانسی کے پھندے پر لٹکی ملیں

دموہ، 08 جنوری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے جبیرا اسمبلی حلقے کے تیندکھیڑا میں جمعرات کو ایک مکان میں تین لوگوں کی لاشیں پھانسی کے پھندے پر جھولتی ملی ہیں۔ یہ تینوں شوہر، بیوی اور ایک معصوم بچی ہیں، جن کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانچ شروع کر دی ہے۔

دموہ کے تیندکھیڑا میں جمعرات کی صبح شوہر-بیوی اور ان کی ڈیڑھ سال کی بیٹی کی لاشیں گھر میں ہی پھندے پر لٹکی ملیں۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا۔ مہلوک کا نام منیش کیوٹ (30) جو کہ مزدوری کا کام کرتا تھا، اس کی بیوی یشودا عرف ماہی (24) اور بیٹی آروہی 2 سال بتایا جا رہا ہے۔

پولیس تھانہ انچارج منیش باگری کے ساتھ ایف ایس ایل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانچ کر رہی ہے۔ واقعے کی وجہ کیا ہے یہ ابھی تک پتہ نہیں ہے، کیونکہ کوئی سوسائڈ نوٹ یا دیگر کوئی چیز نکل کر سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم جانچ میں لگی ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande