اے ایم یو کے فیکلٹی ممبر رائل سوسائٹی آف کیمسٹری (برطانیہ) کے فیلو منتخب
علی گڑھ, 08 جنوری (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد کو کیمیائی علوم میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ”لیڈرز اِن دی فیلڈ“ زمرے کے تحت برطانیہ کی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کا فیلو (ایف آر ایس سی) منتخ
ڈاکٹر محمد شاہد


علی گڑھ, 08 جنوری (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد کو کیمیائی علوم میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ”لیڈرز اِن دی فیلڈ“ زمرے کے تحت برطانیہ کی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کا فیلو (ایف آر ایس سی) منتخب کیا گیا ہے۔ رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلوشپ ایک باوقار بین الاقوامی اعزاز ہے، جو اُن سائنس دانوں کو عطا کیا جاتا ہے جنہوں نے کیمسٹری اور متعلقہ شعبہ جات میں تحقیق، اختراع اور پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعہ مسلسل اعلیٰ کارکردگی اور قیادت کا مظاہرہ کیا ہو۔ ڈاکٹر شاہد کا ایف آر ایس سی کے لیے انتخاب ان کی علمی خدمات، تعلیمی قیادت اور کیمیائی تحقیق و تعلیم کے فروغ سے ان کی گہری وابستگی کا اعتراف ہے۔ ان کے تحقیق کو سائنسی دنیا میں معیار اور افادیت کے اعتبار سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ اے ایم یو برادری نے اس نمایاں دستیابی پر ڈاکٹر محمد شاہد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande