دارالعلوم زکریا، مرادآباد کے بانی و مہتمم مولانا محمد سالم القاسمی کا انتقال
جمعیة علماء ہندکا وفد تعزیت کے لیے مرادآباد پہنچا نئی دہلی، 8 جنوری(ہ س )۔ جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظمِ عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے دارالعلوم زکریا، ٹرانسپورٹ نگر، مرادآباد کے بانی و مہتمم اور شیخ الحدیث مولان
دارالعلوم زکریا، مرادآباد کے بانی و مہتمم مولانا محمد سالم القاسمی کا انتقال


جمعیة علماء ہندکا وفد تعزیت کے لیے مرادآباد پہنچا

نئی دہلی، 8 جنوری(ہ س )۔

جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی اور ناظمِ عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے دارالعلوم زکریا، ٹرانسپورٹ نگر، مرادآباد کے بانی و مہتمم اور شیخ الحدیث مولانا محمد سالم القاسمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک ممتاز عالمِ دین، کامیاب مدرس، صاحبِ بصیرت منتظم اور بڑے تاجر تھے، جن کی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت اور علمی اداروں کے فروغ کے لیے وقف رہی۔ان کا تعلق اصلاً ضلع ہردوئی سے تھا، تاہم انہوں نے مرادآباد کو اپنا مستقل مسکن بنایا اور یہاں کی علمی و سماجی زندگی کا اہم حصہ بن گئے۔ انہوں نے طویل عرصے تک مدرسہ شاہی مرادا?باد میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ انھوں نے مرادآباد کی مشہور صنعت تانبے اور پیتل کے برتنوں کی برآمد میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا۔

ان کی زندگی کا سب سے یادگار کارنامہ مرادآباد میں جامعہ اسلامیہ دارالعلوم زکریا کی بنیاد ہے، جو آج ممتاز اور معیاری مدارس میں شمار ہوتا ہے، اس ادارہ میں وہ شیخ الحدیث بھی تھے۔ ان کی اہم علمی خدمت سراج القاری شرح صحیح البخاری کی ترتیب و اشاعت ہے جو شیخ الحدیث حضر ت مولانا محمد زکریا رحمة اللہ علیہ کی درسی تقریروں کا مستند مجموعہ ہے۔ اسی طرح ان کی اپنی درسی تقریروں کا مجموعہ ”الدرس الحاوی لحل الطحاوی“ بھی اہلِ علم اور طلبہ کے لیے قیمتی علمی سرمایہ سمجھا جاتا ہے۔مرحوم جمعیة علماء ہند کی مجلس منتظمہ کے موقر رکن تھے ، نیز اس کی تحریکات میں اپنے حصے کا کردار بھی ادا کرتے تھے۔

آج ناظم عمومی جمعیة علماء ہند کی سربراہی میں ایک مرکزی وفد مرادآباد پہنچا ،نماز جنازہ میں شریک ہوا اور مرحوم کے صاحبزادگان مولانا ہاشم، مولانا ابوذر، مولانا ابوبکر،سعد، ابوعبیدہ اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔بعد ازاں مسجد میں تعزیتی اجتماع میں ناظم عمومی جمعیة علماءہندمولانا محمدحکیم الدین قاسمی اورجمعیة علماء یوپی کےصدر مفتی سید محمد عفان پوری نے مختصر کلماتِ تعزیت پیش کیے جمعیة علماء ہند کے مرکزی وفد میں ناظم عمومی کے ہمراہ مولانا قاری احمد عبداللہ رسولپوری (سکریٹری، جمعی? یوتھ کلب)، مولانا محمد شعیب (ناظم، دینی تعلیمی بورڈ)، مولانا ڈاکٹر عبدالملک رسولپوری، مولانا قاری نوشاد عادل، مولانا حیدالزماں اور دیگر احباب شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande