اسمبلی اسپیکر نے جرنیل سنگھ کے خلاف شکایت کو استحقاق کمیٹی کو بھیجا
نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ہریش کھورانہ کے ذریعہ عام آدمی پارٹی (آپ) کے ایم ایل اے جرنیل سنگھ کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی اور ایوان کی توہین کے سلسلے میں دائر کی
Complaint-Jarnail-Singh-referred-Privileges-Commit


نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ہریش کھورانہ کے ذریعہ عام آدمی پارٹی (آپ) کے ایم ایل اے جرنیل سنگھ کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی اور ایوان کی توہین کے سلسلے میں دائر کی گئی شکایت کا نوٹس لیا۔ اسپیکر نے معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھجوا دیا تاکہ جانچ پڑتال اور قواعد کے مطابق ضروری کارروائی کی جا سکے۔

ہریش کھورانہ نے 7 جنوری کو اسپیکر کو خط لکھ کر جرنیل سنگھ کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی اور توہین کی شکایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے آفیشل پیج ایکس پر ایک پوسٹ میں جرنیل سنگھ اسپیکر کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اور ان کے خلاف غیر معیاری الفاظ کی کا استعمال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کھورانہ نے شکایت میں کہا ہے کہ جرنیل سنگھ اور تین دیگر اپوزیشن ارکان کو لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کے دوران ان کے غیر اخلاقی برتاو پر 5 جنوری 2026 کو ایوان کی سروس سے معطل کر دیا گیا تھا۔ دہلی قانون ساز اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 277 3 (سی) کے مطابق،’’ایوان کے ذریعہ معطل کیے گئے رکن فوری طور پر ایوان کے احاطے سے نکل جائیں گے۔‘‘

جرنیل سنگھ کی ویڈیو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف سیکیرٹی اہلکاروں کے خلاف دھمکی آمیز اور غلط زبان کا استعمال کر رہے ہیں، جو اسپیکر کی ہدایات پر عمل کررہے تھے بلکہ اسپیکر کے فیصلے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ جرنیل سنگھ نے اسپیکر پر آمرانہ انداز میں کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا، ’’اس وقت جو اسپیکر کی کرسی پر براجمان ہیں، انہیں بھی پہلے معطل کیا گیا تھا، تب وہ اسمبلی میں آتے تھے اور اب وہ تاناشاہی کر رہے ہیں۔‘‘ یہ ایوان کے وقار اور سپیکر کے عہدے سے متعلق ایک سنگین معاملہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande