گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ کے طلبہ کا شاندار مظاہرہحیدرآباد، 8 جنوری (ہ س)۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 (چارمینار منڈل) کے طلبہ و طالبات نے آئی ویژن یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اسکول اور س
گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ  کے طلبہ کا شاندار مظاہرہ


گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ کے طلبہ کا شاندار مظاہرہحیدرآباد، 8 جنوری (ہ س)۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 (چارمینار منڈل) کے طلبہ و طالبات نے آئی ویژن یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اسکول اور سرکاری اردو میڈیم تعلیمی نظام کا نام روشن کیا۔ آئی ویژن یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کا فائنل 8 جنوری 2026 کو لٹل فلاور ہائی اسکول، چراغ علی گلی میں منعقد ہوا، جس کا اہتمام اکشنامارکیٹنگ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کی سرپرستی ضلع کلکٹر حیدرآباد ہری چندنا داسری آئی اے ایس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر حیدرآباد نے کی۔اس یوتھ پارلیمنٹ کا مقصد سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو جمہوری عمل سے روشناس کرانااوران میں قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ حیدرآباد ضلع کے سرکاری اسکولوں سے جماعت ششم تا نہم کے تقریباً 260 کامیاب طلبہ نے اقوام متحدہ، بھارتی پارلیمنٹ اور تلنگانہ ویژن 2047 کمیٹیوں میں حصہ لیا۔گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر 2 کے طلبہ نے نمایاں کارکردگی پیش کی۔ محمد ثاقب(جماعت نہم) نے اقوام متحدہ کمیٹی میں بھارتی مندوب کے طور پر شرکت کی۔ شازیہ بیگم (جماعت نہم) اور نازیہ بیگم (جماعت ہفتم) نے بھارتی پارلیمنٹ میں وزرائے تعلیم کے کردارادا کیے، جبکہ حاجرہ فاطمہ (جماعت ہفتم) نے تلنگانہ ویژن 2047 کمیٹی میں وزیرِ زراعت کے طور پر حصہ لیا۔صدر معلمہ اوما موپیڈی کی قیادت اوراختر النساء (ایس اے حیاتیاتی سائنس) اورامتہ الرحمن بشریٰ (ایس اے انگریزی) کی رہنمائی میں طلبہ نے نہایت اعتماد اور وضاحت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے یہ ثابت کر دیا کہ سرکاری اردو میڈیم کے طلبہ بھی کسی سے کم نہیں۔یوتھ پارلیمنٹ میں شاندار مظاہرہ کرنے پر 8 جنوری کو اسکول اسمبلی میں طلبہ وطالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر نہم جماعت کی طالبہ شازیہ بیگم نے اپنے خطاب میں کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم یافتہ لڑکیاں خود مکتفی بنتی ہیں اور خاندان و معاشرے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ حاجرہ فاطمہ نے کہا کہ تلنگانہ ایک زرعی ریاست ہے اور کسانوں کو جدید ٹکنالوجی اپنا کر اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہیے۔ نازیہ بیگم نے کہا کہ معاشی ترقی صرف فیکٹریاں لگانے سے نہیں بلکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ممکن ہے۔اسکول کے اساتذہ کرام محمد جہانگیر، محمد حسام الدین، ایس پانڈو، مہر حبیب، اختر النساء، نذیرہ وسیم، روحی فاطمہ، کے ونیتا، بی مادھوی، طاہرہ بیگم،امتہ الرحمن بشریٰ، بی وجے لکشمی، عالیہ مہہ جبین اور شمیم نے طلبہ وطالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اوردیگر طلبہ کو بھی ایسے تعلیمی پروگراموں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ صدر معلمہ اوما موپیڈی نے یوتھ پارلیمنٹ کی تیاری میں اہم کردارادا کرنے والی معلمات اخترالنساء اور امتہ الرحمن بشریٰ کی بھرپور ستائش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande