دہلی میں تجاوزات ہٹانے کے دوران انتشار کے لیے سماجوادی پارٹی کے ایم پی ذمہ دار: جمال صدیقی
نئی دہلی، 08 جنوری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے دہلی کے ترکمان گیٹ پر واقع فیض الٰہی مسجد کے قریب انتشار کے لیے رام پور کے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور
BJP-minority-morcha-on-Sp-MP


نئی دہلی، 08 جنوری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے دہلی کے ترکمان گیٹ پر واقع فیض الٰہی مسجد کے قریب انتشار کے لیے رام پور کے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

جمعرات کو جاری کردہ معلومات کے مطابق، جمال صدیقی نے الزام عائد کیا کہ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے جائے وقوعہ پر موجود لوگوں کو اکسایا۔ جب کہ مسجد کمیٹی کے ارکان اور سینئر مقامی شہری لوگوں کو منانے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں۔ ایس پی ایم پی کا جائے وقوعہ پر پہنچ کر پتھراؤ کرنے والوں کا ساتھ دیا، وہاں موجود لوگوں کو مشتعل کیا جس کا منصوبہ لکھنؤ میں بنایا گیاتھا۔

جمال صدیقی نے لوگوں سے امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، وہ نادانی تھی کیونکہ پولیس محض ناجائز تجاوزات ہٹانے کے عدالتی حکم کی تعمیل کر رہی تھی۔ جھوٹی افواہ پھیلائی گئی تھی کہ فیض الٰہی مسجد پر 32 بلڈوزر چلیں گے، جس سے لوگ مشتعل ہوگئے اور رات کو ہی پتھراؤ شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی یا مرکزی حکومتوں کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے، کیونکہ یہ مقامی باشندوں کی جانب سے تجاوزات کی شکایت کے بعد ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande