فوج نے جی ایم سی راجوری میں مریضہ کو بروقت امداد فراہم کی
جموں, 08 جنوری (ہ س)۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سے منسلک اسپتال، راجوری میں زیرِ علاج ایک خاتون مریضہ کی جان بھارتی فوج کی بروقت اور فوری کارروائی کے باعث بچا لی گئی۔ذرائع کے مطابق گڈی زوجہ مسکین سکنہ بنّا، مہور ضلع ریاسی، کی حالت تشویشناک ت
ARMY


جموں, 08 جنوری (ہ س)۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سے منسلک اسپتال، راجوری میں زیرِ علاج ایک خاتون مریضہ کی جان بھارتی فوج کی بروقت اور فوری کارروائی کے باعث بچا لی گئی۔ذرائع کے مطابق گڈی زوجہ مسکین سکنہ بنّا، مہور ضلع ریاسی، کی حالت تشویشناک تھی اور انہیں فوری طور پر بی پازیٹو خون کی اشد ضرورت پیش آ گئی تھی۔ تاہم اہلِ خانہ کی مسلسل کوششوں کے باوجود مطلوبہ خون کے یونٹس کا بندوبست ممکن نہ ہو سکا، جس پر اہلِ خانہ نے مدد کے لیے ہنگامی اپیل کی۔

اطلاع ملتے ہی بھارتی فوج کی کاؤنٹر انسرجنسی فورس (رومیو) کی ایک ٹیم گمبھیر آرمی کیمپ سے فوری طور پر روانہ ہوئی اور محض بیس منٹ کے اندر جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ اسپتال، راجوری پہنچ گئی۔ فوجی اہلکاروں نے انسانی ہمدردی کے تحت رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا۔عطیہ کردہ خون فوری طور پر مریضہ کو منتقل کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی حالت میں بہتری آئی اور ان کی جان بچ گئی۔اس موقع پر مریضہ کے اہلِ خانہ اور مقامی شہریوں نے بھارتی فوج کے اس بروقت اقدام پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم فوج کے انسانی جذبے اور عوامی خدمت کے عزم کا واضح ثبوت ہے، جو سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی مدد میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande