
اے ایم یو پروفیسر ہراسانی معاملے پر انتظامیہ کا بیان۔ غیر جانبدار تفتیش کی جائے گی
علی گڑھ، 8 جنوری (ہ س)۔ اے ایم یو میں شعبہ سیاسیات کی پروفیسر کے ذریعہ لگائے گئے سنگین الزامات کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دفتر رابطہ عامہ سے آفیشل بیان جاری ہواہے جس میں کہا گیا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کسی بھی ایسی سرگرمی کے خلاف سخت زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو کسی بھی فرد کے وقار، حفاظت اور حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہو۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے شعبہ سیاسیات کے سینئر پروفیسر کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ یہ واضح طور پر کہا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کسی بھی حالت میں اس طرح کی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی ہے۔ اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط اور قانونی طریقہ کار کے مطابق اس کی غیر جانبداری اور مکمل تفتیش کی جائے گی۔ انتظامیہ کیمپس میں نظم و ضبط، باہمی احترام، شمولیت اور انصاف پر مبنی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ