مسائل کے حل کے لیے مزید 12 کمیٹیوں کی تشکیل، تلنگانہ جاگروتی کی اب مکمل کمیٹیاں 44 ہوگئیں
حیدرآباد، 8 ۔ جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے عوام کو درپیش مسائل کے جامع مطالعہ اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے تیار کیے جانے والے بلیو پرنٹ کے تحت مزید 12 نئی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔اس اقدام کے بعد تلنگانہ جاگروتی کی مجموعی کمیٹیوں کی تعدا
مسائل کی جانچ کے لیے مزید 12 کمیٹیوں کی تشکیل، تلنگانہ جاگروتی کی اب مکمل کمیٹیاں 44 ہوگئیں


حیدرآباد، 8 ۔ جنوری (ہ س)۔ تلنگانہ کے عوام کو درپیش مسائل کے جامع مطالعہ اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے تیار کیے جانے والے بلیو پرنٹ کے تحت مزید 12 نئی کمیٹیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔اس اقدام کے بعد تلنگانہ جاگروتی کی مجموعی کمیٹیوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتانے جمعرات کے روز نئی کمیٹیوں کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے اہم شعبوں پر تفصیلی، زمینی اور عملی مطالعہ کے ذریعے قابلِ عمل تجاویز تیارکی جائیں گی۔ہر کمیٹی میں تین سے چار اراکین نامزد کیے گئے ہیں، جو اپنے اپنے شعبوں میں تفصیلی تحقیق اور مطالعہ کریں گے۔ یہ اراکین زمینی حقائق، عوامی ضروریات اور پالیسی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی رپورٹس تیار کریں گے۔

تمام کمیٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی جامع رپورٹس اسی ماہ کی 17 تاریخ تک اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے پیش کریں، تاکہ آئندہ حکمتِ عملی اور ترقیاتی خاکہ بروقت تیار کیاجا سکے۔ریاستی مسائل کے حل اور ترقی کے لیے مزید 12 کمیٹیوں کی تشکیل تلنگانہ جاگروتی کے اس عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ عوامی فلاح، بنیادی ڈھانچے اور پائیدار ترقی کے لیے سنجیدہ اور منظم کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande