موجودہ مالی سال 26۔2025 میں ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو 7.4 فیصد رہنے کا امکان۔
نئی دہلی، 7 جنوری (ہ س): مرکزی حکومت نے رواں مالی سال 2025-26 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.4 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ یہ پچھلے مالی سال 2024-25 میں 6.5 فیصد سے ایک مضبوط چھلانگ ہے، جو واضح طور پر ملک کی اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کی نشاندہی کرتا ہ
معیشت


نئی دہلی، 7 جنوری (ہ س): مرکزی حکومت نے رواں مالی سال 2025-26 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.4 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ یہ پچھلے مالی سال 2024-25 میں 6.5 فیصد سے ایک مضبوط چھلانگ ہے، جو واضح طور پر ملک کی اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی کی نشاندہی کرتا ہے۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی شعبوں میں تقریباً 7 فیصد کی نمو کی توقع ہے۔ خدمات کے شعبے میں مضبوط ترقی نے مالی سال 2025-26 میں حقیقی مجموعی ویلیو ایڈڈ (جی وی اے) کی تخمینہ شدہ 7.3 فیصد شرح نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال کے دوران زراعت اور اس سے منسلک شعبوں اور 'بجلی، گیس، پانی کی فراہمی اور دیگر عوام پر مبنی خدمات' کے شعبوں میں ترقی نسبتاً معتدل رہنے کی توقع ہے۔ وزارت نے کہا کہ موجودہ قیمتوں پر جی ڈی پی 2025-26 میں 8 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی امید ہے۔

قومی آمدنی کا پیشگی تخمینہ مرکزی بجٹ کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مالی سال 2026-27 کا مرکزی بجٹ یکم فروری کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande