شوٹنگ لیگ آف انڈیا: ممبئی ایکس کیلیبرز فعال شوٹرز کے لیے ایک منفرد فرنچائزی بنی
نئی دہلی، 6 جنوری (ہ س)۔ ہندوستانی کھیلوں میں فرنچائزی کی ملکیت عام طور پر بورڈ روم تک ہی محدود رہتی ہے،لیکن آئندہ شوٹنگ لیگ آف انڈیا (ایس ایل آئی) میں حصہ لینے جا رہی ممبئی ایکس کیلیبرز اس سے بالکل مختلف راستے پر چل رہی ہے۔ اس فرنچائزی کی سب سے
Sports-Shooting-SLI-MumbaiXCalibers


نئی دہلی، 6 جنوری (ہ س)۔ ہندوستانی کھیلوں میں فرنچائزی کی ملکیت عام طور پر بورڈ روم تک ہی محدود رہتی ہے،لیکن آئندہ شوٹنگ لیگ آف انڈیا (ایس ایل آئی) میں حصہ لینے جا رہی ممبئی ایکس کیلیبرز اس سے بالکل مختلف راستے پر چل رہی ہے۔ اس فرنچائزی کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ تینوں مالکان بذات خود ایکٹو شوٹر ہیں -جو ہندوستانی پیشہ ورانہ کھیلوں میں اب تک دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔

رونق پنڈت، جنہوں نے 2006 کے کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے 25 میٹر معیاری پستول (پیئر) ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا، اس وقت اپنے شریک مالک ظاہر حوا کے ساتھ دہلی میں 68 ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستانی شوٹر فیاض ویرانی بھی اس فرنچائزی کے شریک مالک ہیں۔ کھلاڑی اور مالک دونوں ،کرداروں کا یہ امتزاج ہندوستانی کھیلوں میں ایک منفرد مثال ہے۔

ظاہر حوا، جو 25 سال سے زیادہ عرصے سے شوٹنگ سے منسلک ہیں، کے لیے لیگ میں سرمایہ کاری ایک فطری فیصلہ تھا۔ انہوں نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ جیسے ہی میں نے لیگ کے بارے میں سنا، میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس کا حصہ بننا چاہتا ہوں۔ مجھے شوٹنگ کا گہرا جنون ہے۔ اس عمر میں، یہ کھیل سے جڑے رہنے اورکچھ واپس دینے کا بہترین طریقہ ہے۔‘‘

رونق پنڈت کے مطابق شوٹنگ لیگ کا مقصد صرف چند دنوں کے مقابلے تک محدود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ لیگ صرف دو ہفتے کے ٹورنامنٹ کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ کھیل کو مزید قابل رسائی بنانے اور ٹیلنٹ پول کو وسعت دینے کا ایک پلیٹ فارم ہے، تاکہ شوٹرز کو طویل مدت میں فائدہ ہو۔‘‘

ممبئی ایکس کیلیبرس کے مالکان نہ صرف ایک مضبوط ٹیم بلکہ ممبئی شہر کی شناخت کو بھی فرنچائز ی میں لانا چاہتے ہیں۔

ظاہر ہوا نے کہا،’’ ٹیم کو اپنے شہر کی روح کی عکاسی کرنی چاہیے۔ تب ہی لوگ اس سے جڑتے ہیں۔ ممبئی کی اپنی توانائی اور خواہش ہے، جسے ہم فرنچائزی کے ہر پہلو میں ظاہر کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

ٹیم کے نام کے بارے میں پنڈت نے بتایا’’ایکس کیلیبرس کا نام ظاہر ہوا کی بیٹی نے تجویز کیا تھا۔ ایکس کیلیبر' ایک قدیمی تلوار ہے، جب کہ 'کیلیبر ایک ایسا لفظ ہے جو شوٹنگ سے جڑا ہوا ہے۔ ہمیں دونوں خیالات کا امتزاج پسند آیااور اسی طرح 'ممبئی ایکس کیلیبرس کانام سامنے آیا۔‘‘

خود ایک فعال کھلاڑی کے طور پر، ممبئیایکس کیلیبرس کے مالکان کو کھیل کی گہری سمجھ ہے۔ وہ کھلاڑیوں کے دباؤ، فارمیٹ اور ذہنی حالت کو نہ صرف تماشائیوں کے طور پر بلکہ خود بطور کھلاڑی سمجھتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande