مانچسٹر سٹی کو بڑا دھچکا: جوسکو گوارڈیول کے دائیںپیر کی پنڈلی کی ہڈی میں فریکچر، سرجری ہوگی
مانچسٹر، 6 جنوری (ہ س)۔ مانچسٹر سٹی کے ڈیفینڈر جوسکو گوارڈیول کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کلب نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کو چیلسی کے خلاف 1-1 سے ڈرا کے دوران ان کے داہنے پیر کی پنڈلی (ٹبیا) میں فریکچر ہوگیا ۔ 23 سالہ کروشین بین الاقوامی کھلاڑی کی رواں ہفتے س
Sports-Football-ManCity-JoskoGvardiol


مانچسٹر، 6 جنوری (ہ س)۔ مانچسٹر سٹی کے ڈیفینڈر جوسکو گوارڈیول کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کلب نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کو چیلسی کے خلاف 1-1 سے ڈرا کے دوران ان کے داہنے پیر کی پنڈلی (ٹبیا) میں فریکچر ہوگیا ۔ 23 سالہ کروشین بین الاقوامی کھلاڑی کی رواں ہفتے سرجری کی جائے گی۔

اسٹامفورڈ برج میں کھیلے گئے میچ میں دوسرے ہاف کے اوائل میں ہاف وے لائن کے قریب ایک عجیب سی ٹکر کے بعد گوارڈیول زخمی ہوگئے، جس سے وہ 51ویں منٹ میں میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ یہ سٹی کے پہلے ہی چوٹ سے دوچار دفاعی لائن کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے۔ میچ کے صرف آدھے گھنٹے بعد ٹیم کے دوسرے باقاعدہ سینٹر بیک روبن ڈیاس بھی انجری کے باعث دستبردار ہو گئے۔

کلب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’مانچسٹر سٹی اس بات کی تصدیق کر تا ہے کہ جوسکو گوارڈیول کی دائیں ٹانگ میں ٹیبیل فریکچر ہوا ہے۔ ڈیفینڈر کی اس ہفتے سرجری کی جائے گی اور چوٹ کی شدت اور صحت یابی کی مدت کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔‘‘

ڈیاس کو بھی میچ کے آخری 10 منٹ باقی رہتے ہوئے میدان چھوڑنا پڑا، جس سے میچ کے ایک اہم موڑ پر سٹی کا دفاع مزید کمزور ہو گیا۔

انجری کے بعد گوارڈیول نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ ایک مشکل لمحہ ہے، لیکن یہ میری شناخت نہیں ہے۔ میں جانتا ہوں کہ میں کون ہوں اور کہاں سے آیا ہوں۔ میں مضبوطی سے واپس آنے کے لیے ہر روز لڑوں گا۔ میں دوبارہ اٹھوں گا، پہلے سے بہتر۔‘‘

دفاعی لائن میں بحران، نوجوان کھلاڑی کو بلایا

سٹی نے چوٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے اکیڈمی کے گریجویٹ میکس ایلین کو چیمپیئن شپ کلب واٹفورڈ سے لون سے واپس بلا یا ہے۔ 20 سالہ ایلین کو برائٹن کے خلاف بدھ کے لیگ میچ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

میچ کے بعد منیجر پیپ گارڈیولا نے ڈیاس کی انجری کے بارے میں کہا،’’ہاں، ایسا لگتا ہے کہمسلز کا مسئلہ ہے۔ میں نے ڈاکٹر سے بات نہیں کی ہے، لیکن اگر روبنباہر گئے ہیں ، تو انہیں ضرور کچھ محسوس ہوا ہوگا۔ ہمیں پہلے ہی کئی انجری کا سامنا ہے - جان اسٹونز کئی ماہ سے باہر ہیں اور اب روبن اور جوسکو بھی باہر ہوں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا،’’ہم جانتے ہیں کہ ناتھن باقاعدگی سے نہیں کھیل سکتے۔ پچھلے سیزن میں جو ہوا ،اس کے بعد، اگر ہم مضبوط رہے تو ہم کوئی حل تلاش کریں گے۔ اگر ٹیم کا جذبہ برقرار رہا تو ہم قائم بھی رہیں گے۔‘‘

لیگ میں پوزیشن

چیلسی کے خلاف ڈرا ہونے کے ساتھ ہی، مانچسٹر سٹی تمام مقابلوں میں اپنے آخری 10 میچوں میں ناقابل شکست ہے،جس میں آٹھ جیت اور دو ڈرا شامل ہے ۔ اس نتیجے سے سٹی کو دوبارہ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر واپس آ گئی ہے ، حالانکہ وہ لیڈر آرسنل سے چھ پوائنٹ پیچھے ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande