اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھانے کو چیلنج کرنے والی عرضی سپریم کورٹ سےخارج
نئی دہلی، 5 جنوری (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اجمیر شریف درگاہ پر خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر وزیر اعظم کے دفتر اور دیگر آئینی عہدیداروں کی طرف سے چادر چڑھانے کی روایت کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت
سپریم کورٹ نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھانے کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا


نئی دہلی، 5 جنوری (ہ س)۔

سپریم کورٹ نے اجمیر شریف درگاہ پر خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر وزیر اعظم کے دفتر اور دیگر آئینی عہدیداروں کی طرف سے چادر چڑھانے کی روایت کو چیلنج کرنے والی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ خواجہ معین الدین چشتی کو دی جانے والی سرکاری سرپرستی اور اعزاز غیر آئینی، من مانی، تاریخی طور پر بے بنیاد اور جمہوریہ ہند کی آئینی روح اور خودمختاری کے منافی ہے۔ یہ عرضی وشو ویدک سناتن سنگھ کے سربراہ جتیندر سنگھ بیسن اور ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا نے دائر کی تھی۔ اس سے قبل، 22 دسمبر 2025 کو سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھانے سے روکنے کی درخواست پر فوری سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 22 دسمبر کو اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے وزیر اعظم کی جانب سے اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھائی۔ قابل ذکر ہے کہ اجمیر شریف درگاہ پر وزیراعظم کی چادر چڑھانے کی روایت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande