
نئی دہلی، 5 جنوری (ہ س): آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی) نے پیر کو نیشنل شیڈول ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) کے ساتھ ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں زیر تعلیم قبائلی طلباء کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اس کے تحت او این جی سی اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری فنڈ سے اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا۔
پیر کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پر بسمیتا داس، ڈپٹی جنرل منیجر، این ایس ٹی ایف ڈی سی، اور ڈاکٹر دیباسیس مکھرجی، سی ایس آر کے سربراہ، او این جی سی نے دستخط کیے۔ اس موقع پر رنجنا چوپڑا، سیکرٹری، قبائلی امور کی وزارت؛ منیش ٹھاکر، ایڈیشنل سکریٹری، قبائلی امور کی وزارت؛ اننت پرکاش پانڈے، جوائنٹ سکریٹری، قبائلی امور کی وزارت؛ روموان پائیٹ، سی ایم ڈی، این ایس ٹی ایف ڈی سی؛ منیش پاٹل، ڈائریکٹر، انسانی وسائل، او این جی سی؛ اور دیگر وزارتوں اور او این جی سی کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
اس اقدام کے بنیادی مقاصد یہ ہیں۔
ڈیجیٹل تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنانا، طالب علموں کو کیریئر گائیڈنس اور رہنمائی فراہم کرنا، اساتذہ کی تربیت، طالبات کے لیے صحت اور صفائی کی سہولیات
(جیسے سینیٹری پیڈ وینڈنگ مشینیں اور انسینیریٹر)۔ او این جی سی نے اس پروجیکٹ کے لیے 28 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔
اس اسکیم کو 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع 144 ایکلویہ ماڈل اسکولوں میں لاگو کیا جائے گا۔
اس سے 35000 سے زائد قبائلی طلباء مستفید ہوں گے۔
اس وقت ملک بھر میں 499 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کام کر رہے ہیں۔
ان کا مقصد قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم اور بہتر مستقبل فراہم کرنا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی