ہائی وے پر شِوشاہی بس سے ٹکر موٹر سائیکل سوار 3 نوجوان موقع پر ہی ہلاک
ہائی وے پر شِوشاہی بس سے ٹکر موٹر سائیکل سوار 3 نوجوان موقع پر ہی ہلاک اورنگ آباد ، 5 جنوری(ہ س)۔ بلڈھانہ–اورنگ آباد قومی شاہراہ پر پیر کے روز ایک المناک سڑک حادثے میں شِوشاہی بس اور دو پہیہ گاڑی کی آمنے سامنے ٹکر کے باعث تین نو
MAHA ACCIDENT NASHIK 2 DIED


ہائی وے پر شِوشاہی بس سے ٹکر موٹر سائیکل سوار 3 نوجوان موقع پر ہی ہلاک

اورنگ آباد ، 5 جنوری(ہ س)۔ بلڈھانہ–اورنگ آباد قومی شاہراہ پر پیر کے

روز ایک المناک سڑک حادثے میں شِوشاہی بس اور دو پہیہ گاڑی کی آمنے سامنے ٹکر کے

باعث تین نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ دھاڑ گاؤں کے قریب پیش آیا، جس کے بعد

علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات

کے مطابق شِوشاہی بس اورنگ آباد سے بلڈھانہ کی سمت جا رہی تھی کہ اچانک سامنے سے

آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل اس سے جا ٹکرائی۔ دو پہیہ گاڑی پر تین نوجوان سوار

تھے، جو ٹکر کے فوراً بعد شدید زخمی ہو گئے اور موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔

حادثے کی

اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر مدد اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ پولیس کو

بھی مطلع کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی، مگر ڈاکٹروں کے مطابق تینوں نوجوان

اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

پولیس

نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت بطور کیلاش

دانڈگے، روی چندن شیو اور انکوش پاڑلے ہوئی ہے، جو بلڈھانہ ضلع کے ڈھال ساونگی

گاؤں کے رہائشی تھے۔ تینوں نوجوانوں کی عمر 20 سال سے کم بتائی جا رہی ہے۔

حادثے

کے سبب کچھ وقت کے لیے شاہراہ پر آمدورفت متاثر رہی۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر

پہنچ کر ٹریفک کو بحال کیا اور حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande