
دھرم شالہ، 5 جنوری (ہ س)۔
ہماچل پردیش نے بالآخر پیر کو ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ پی سی اے) اسٹیڈیم، دھرم شالہ میں تھائی لینڈ اور ہماچل خواتین کی سینئر ٹیم کے درمیان کھیلے گئے T20 پریکٹس میچ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ دو پریکٹس میچ ہارنے کے بعد، ہماچل نے پیر کو تھائی لینڈ کی خواتین کی سینئر ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔
اس سے قبل ہماچل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہماچل کی شاندار باو¿لنگ کے باعث تھائی لینڈ مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 110 رنز ہی بنا سکی۔ تھائی لینڈ کی بلے باز نناپت نے سب سے زیادہ اسکور 47،ناتھکن چانتھم نے 20،کپتان نروئی مول نے 10و سولی پورن نے دس رنوں کی اننگ کھیلی ۔جبکہ ایچ پی سی اے کی جانب سے باو¿لنگ کرتے ہوئے منیشا، اہانہ، للیتا، سشمیتا، پلوی نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہماچل کی ٹیم نے 17.1 اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ ہماچل کے لیے بلے باز اگرم نے ناٹ آو¿ٹ رہتے ہوئے سب سے زیادہ 56 رنز کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ اہانہ نے 21، کپتان سشما نے 18 جبکہ ہرش جمبل نے ناٹ آو¿ٹ 9 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح کے ہدف تک لے گئے۔ تھائی لینڈ کی بولنگ میں اونیچا، تھیچاپا، سلی پورن اور چانیسا نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
غور طلب ہے کہ ہماچل کی ٹیم اس سے پہلے تھائی لینڈ سے دو ٹی ٹوئنٹی میچ ہار چکی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ