
نئی دہلی، 5 جنوری (ہ س)۔
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پیر کے روز قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کی جانب سے شائع کردہ کتاب خطباتِ مودی کا اجرا کیا۔ یہ کتاب 2014 اور 2025 کے درمیان تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کی گئی وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کی تقاریر کا اردو مجموعہہے۔
اس موقع پر پردھان نے کہا کہ تقریباً چھ کروڑ اردو بولنے والے بھائیوں اور بہنوں کے لیے شائع ہونے والی یہ کتاب، سوچھبھارت سے وکست بھارت تک وزیر اعظم کے خیالات، قراردادوں اور وزن کو ایک لڑی میں پروتی ہے۔ یہ کتاب شہریوں کو ملک کی امیدوں اور امنگوں اور وزیر اعظم کی دور اندیش سوچ سے جوڑے گی۔ وزیر اعظم کی تقاریر سے متعلق اہم موضوعات بشمول انتودیہ، غریب کلیان، سوچھ بھارت، اور اجولا یوجنا، اور 140کروڑ ہندوستانیوں کے خوابوں کو اس کتاب کے ذریعے قارئین تک پہنچایا گیا ہے۔ ایسی کتابیں شہریوں کو ملک کے اہداف، خواہشات اور وزیر اعظم کے وزن سے جوڑنے کا ایک طاقتور ذریعہ بنتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کتاب ملک کی ہر لائبریری تک پہنچنی چاہیے، تاکہ 'وکست بھارت' کے ہدف کے حوالے سے معاشرے میں وسیع پیمانے پر بحث ہو سکے۔ پردھان نے قومی کونسل برائے فروغ اردو بان کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ ہندوستان کی بھرپور ورثے، ثقافت اور علمی روایت سے متعلق زیادہ سے زیادہ اشاعتیں اردو میں شائع کرے۔
انہوں نے 'خطبات مودی' کی قابل ستائش اشاعت کے لیے کونسل کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ کتاب وزیر اعظم کے عزم اور خیالات کو عام لوگوں، دانشوروں اور نوجوانوں تک مو¿ثر طریقے سے پہنچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ