بنگلہ دیش نے آئی پی ایل 2026 کی نشریات پر پابندی لگا دی، مستفیض کو باہر کرنے پر لیا فیصلہ
نئی دہلی، 5 جنوری (ہ س)۔ بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو 2026 کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر کیے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد اب بنگ
بنگلہ دیش نے آئی پی ایل 2026 کی نشریات پر پابندی لگا دی، مستفیض کو باہر کرنے پر لیا فیصلہ


نئی دہلی، 5 جنوری (ہ س)۔

بنگلہ دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو 2026 کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر کیے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد اب بنگلہ دیش نے بھی اپنے ملک میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔ آئی پی ایل مارچ میں شروع ہونے والا ہے۔

بنگلہ دیش کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سے باہر کرنے کے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے فیصلے سے بنگلہ دیش کے عوام شدید غمزدہ، مجروح اور ناراض ہیں۔ ان حالات میں بنگلہ دیش کی وزارت اطلاعات و نشریات نے مطلع کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں تمام آئی پی ایل میچز اور متعلقہ پروگراموں کی نشریات اگلے نوٹس تک معطل رہیں گی۔

آئی پی ایل فرنچائز کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے بی سی سی آئی کے کہنے پر بنگلہ دیشی فاسٹ باو¿لر مستفیض الرحمان کو ریلیز کرنے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا۔کے کے آر نے گزشتہ ماہ منی نیلامی میں مستفیض کو 9.20 کروڑ (تقریباً 1.5 ملین ڈالر) میں خریدا تھا۔ ہندوستان میں کئی سیاست دانوں اور کتھا واچکوں نے مستفیض کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

قبل ازیں اتوار کو، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، اگلے ماہ ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی ٹیم کو ہندوستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے سری لنکا میں میچز کی میزبانی کی درخواست کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026، 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش لیگ کے تین میچ کولکاتہ اور ایک ممبئی میں کھیلے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande