ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کوناسیما ضلع میں او این جی سی ڈرل سائٹ سے گیس کا اخراج، علاقے میں خوف و ہراس
اَملاپورم، 05 جنوری (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کوناسیما ضلع کے مالکی پورم منڈل میں واقع ایروسومانڈا میں آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی) کے ڈرل سائٹ سے گیس کے اخراج کی وجہ سے پیر کو اچانک خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہ
AP-GAS-LEAK-FIRE-COCONUT-TREES-BURNT-ONGC-CM-NAIDU


اَملاپورم، 05 جنوری (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کوناسیما ضلع کے مالکی پورم منڈل میں واقع ایروسومانڈا میں آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (او این جی سی) کے ڈرل سائٹ سے گیس کے اخراج کی وجہ سے پیر کو اچانک خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، تقریباً 20 میٹر اونچی گیس کی ایک اونچی اور تیز دھار پھوٹ رہی ہے، جس سے قریبی دیہی باشندے اور او این جی سی کے ملازمین خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے ہیں۔ یہ اخراج تین گھنٹے سے جاری ہے۔

اسٹیٹ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے افسران اور تحصیلدار سرینواس راؤ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ او این جی سی کے سینئر حکام کو اطلاع دی گئی ہے اور کمپنی کے تکنیکی ماہرین سائٹ پر پہنچ رہے ہیں۔ اس واقعہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

گاؤں خالی، ناریل کے درخت جل رہے ہیں

ریونیو حکام کی مستعدی کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اپنے گاؤں خالی کر دیے ہیں۔ ایروسمانڈا میں بہت سے ناریل کے درخت آگ کی زد میں ہیںاورتیز آوازوں سے آس پاس کے رہائشی پریشان ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 500 سے زیادہ ناریل کے درخت جل چکے ہیں۔ ضلع کلکٹر، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ممبر اسمبلی جائے وقوعہ پر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی چندربابو نائیڈو نے نوٹس لیا

ریاست کے وزیر اعلی چندر بابو نائیڈو نے واقعہ کا جائزہ لیا اور او این جی سی کے نمبر 05 کنویں میں آگ لگنے کے تعلق سے عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے ریاستی وزراء اتچنائیڈو، سبھاش اور دیگر عہدیداروں سے بات کی اور انہیں امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا کہدیہی باشندوں کو کوئی تکلیف نہ ہو اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے ضلع عہدیداروں کو آگ پر قابو پانے کے لئے فوری اقدامات کرنے اور او این جی سی کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ماسک کی تقسیم اور حفاظتی اقدامات

ریاستی وزیر اتچنائیڈو نے کہا کہ مقامی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لوگوں کو گیس کے اثرات سے بچانے کے لیے ماسک تقسیم کریں۔ انہوں نے او این جی سی کے تکنیکی ماہرین کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کا حکم دیا۔

یہ واقعہ علاقے کے رہائشیوں اور کارکنوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور حکام بچاؤ اور تحفظ کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande