
بھونیشور، 4 جنوری (ہ س) ۔
اوڈیشہ کے ڈھینکانال ضلع کے موٹنگا تھانہ علاقے میں ایک غیر قانونی پتھر کی کھدائی میں سنیچر کی رات ہوئے زبردست دھماکے میں کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اس واقعہ نے غیر قانونی کان کنی اور غیر قانونی بلاسٹنگ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
گوپال پور گاو¿ں کے قریب ایک غیر قانونی کان میں دھماکہ ہوا۔ ہلاکتوں کا خدشہ ہے تاہم یہ خبر لکھے جانے تک ہلاکتوں یا زخمیوں کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ رات گئے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو محفوظ کرلیا۔ اوڈاپاڑا تحصیلدار موٹنگا پولیس اسٹیشن کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور ابتدائی تحقیقات شروع کیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور عوامی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
تحصیلدار، موٹنگا پولیس اسٹیشن انچارج (آئی آئی سی) اور دیگر سینئر پولیس افسران رات بھر جائے وقوعہ پر موجود رہے، اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکام فی الحال اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا دھماکے کے وقت کان میں کوئی مزدور موجود تھا یا نہیں اور کیا کوئی زخمی، ہلاک یا ملبے میں پھنسا ہوا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس پتھر کی کان میں دھماکہ ہوا اس کے پاس بلاسٹنگ کا درست اجازت نامہ نہیں تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، ڈھینکانال ڈسٹرکٹ مائننگ آفس نے 8 ستمبر 2025 کو لیز ہولڈر کو بلاسٹنگ کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے کان کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس کے باوجود، رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ کان میں ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلاسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ